مقبول خبریں
سیاسی ،سماجی کمیونٹی شخصیت بابو لالہ علی اصغر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے میٹنگ کا انعقاد
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کا کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کا آغاز ،10ستمبر کو پیش کی جائیگی
کافر کو جو مل جائے وہ کشمیر نہیں ہے!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سیاسی،سماجی اور کمیونٹی شخصیات کا پروفیسر راجہ ظفر اقبال کے انتقال پر اظہار تعزیت
آشٹن انڈر لائن(محمد فیاض بشیر)موت کی تلخ حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا،ذائقہ ہر جاندار شے نے چھکنا ہے لیکن جو انسان زندگی میں انسانیت کی عزت و تکریم اور بھلائی کیلئے کچھ کر جاتا ہے مرنے کے بعد تا قیامت اس کا نام زندہ رہتا ہے،نظام قدرت ہے صدیوں سے چل رہا ہےکسی کے دنیا سے چلے جانے کے بعد رکتا نہیں ہے اچھے اعمال تا قیامت اسکا نام زندہ رکھیں گے ایسی ہی ایک شخصیت ضلع میر پور آزاد کشمیر کی ہر دلعزیز شخصیت پروفیسر راجہ ظفر اقبال کی تھی جو گزشتہ ایک سال سے بھی زائد عرصہ سے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے رہے بالآخر جان کی بازی ہار گئے،مرحوم کی وفات پر ہر آنکھ اشکبار اور رنجیدہ تھی بنیادی وجہ سحر انگیز شخصیت تھی مرحوم نے زندگی میں بچوں،بڑوں،بزرگوں سے انتہائی شفقت برتی،زندہ دلی اور خوش اخلاقی مرحوم کی شخصیت کے اعلیٰ اوصاف تھے جو ہر کسی کے دل پر ایسے گہرے نقوش رقم کر گئے ہیں جو کبھی مٹ نہیں سکیں گے،کمیونٹی شخصیات پروفیسر محمد رشید،محمد ارشد،پروفیسر ظفر،پروفیسر راشد حیدر،کونسلر عتیق الرحمن،سجاد نذیر،کشمیری دانشور شمس الرحمن،کونسلر عدالت علی،راجہ سجاول حسین،چوہدری لال حسین قربان،چوہدری مطلوب حسین،طارق ایوب،راجہ محمد شبیر ایڈووکیٹ،محمد یونس،محمد یاسین،قیصر ریاض،طلعت بصیر،ارشد ضمیر،محمد ناظم،کونسلر غضنفر خالق و دیگر سیاسی،سماجی،کمیونٹی اور کاروباری شخصیات نے پروفیسر ظفر اقبال کی وفات پر دلی دکھ،رنج و غم کا اظہار کیا اور رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور خاندان کو عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔آمین۔