مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امت مسلمہ کو بین المسالک اختلافات سے اجتناب کی اشدضرورت ہے:ڈاکٹرطاہرالقادری
لندن ... علمی اختلافات کو باہمی گفت و شنید سے حل کرنا ممکن ہے، لیکن کم علمی اور جاہلیت پر مبنی مسائل و اختلافات کو مذاکرات سے حل کرنا آسان نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن انٹر نیشنل کے سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے علما رابطہ کونسل برطانیہ کے مرکزی کنوینر مولانا سہیل باوا سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو اپنے درمیان مسلکی اتفاقات پر اتحاد کرتے ہوئے بین المسالک اختلافات سے اجتناب کی راہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر مولانا سہیل باوا نے کہا کہ اسلام ایسا آفاقی اور کامل دین جو اپنے ماننے والوں کو مذہبی رواداری اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ بعض شرپسند عناصر بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر مذہبی و مسلکی انتشار پھیلاکر پاکستان کو اندرونی و بیرونی طور پر کمزور کرنے کی سازش پر عمل پیرا ہیں مگر انہیں ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔