مقبول خبریں
روٹری کلب کے راہنما ڈاکٹر سہیل قریشی کے اعزاز میں سماجی کمیونٹی شخصیت چوہدری محمود کا استقبالیہ
پاکستان سے آئے وکلا کے اعزاز میں ورلڈ وائیڈ سالیسٹرز کے ڈائیریکٹر محمد اشفاق کا استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
بے نظیر بھٹو: چراغ بجھ گیا لیکن روشنی زندہ ہے
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
لوٹن (خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر)جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں،بھارت اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد خود ہی استصواب رائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے مکر گیا اور ستر سالوں سے سات لاکھ سے زائد فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز کی طاقت سے غاصبانہ قبضہ کئے ہوئے ہے،کشمیری پر امن احتجاج کے ذریعے عالمی برادری کو بھارت کا منافقانہ چہرہ دکھاتے ہیں،کشمیر کے اندر حالیہ تشدد کے واقعات اور ان کے نتیجے میں پاک بھارت کشیدگی نے خطے کو جنگ کے دھانے پر لا کھڑا کر دیا ہے،وہ یہاں برطانیہ کے شہر ایسٹرن ریجن لیبر پارٹی کی ممبر یورپین پارلیمنٹ ایلکس میئر کی طرف سے منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس کی صدارت لیبر پارٹی لیوٹن کے چیئرمین راجہ وحید اکبر نے کی،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ نجابت حسین نے کہا کہ کشمیریوں کی بے پناہ قربانیوں کی وجہ سے دنیا کے اندر اب کشمیر کے مسئلے کو پہلے کی نسبت زیادہ سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور پاکستان و بھارت کے درمیان کشیدگی کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہرایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کا بنیادی مسئلہ حل کرنے کی بجائے جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے اور ہندوستان کے موجودہ بر سر اقتدار نسل پرست وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر سمیت پورے بھارت میں مذہبی فسادات کروا کر مسلم کشی پر اکسا رہا ہے،تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اس دیرینہ مسئلے کا قابل قبول حل نکلے کیونکہ کشمیری ایک تہذیب یافتہ اور پر امن قوم ہیں اس سے قبل لندن میں کشمیریوں کے ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے کامیاب مظاہرہ کرنے پر انہوں نے کشمیری تارکین وطن کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس طرح کے احتجاجی مظاہروں سے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام اور ہندوستانی فورسز کی ریاستی دہشت گردی و انتہا پسندی کو دنیا میں بے نقاب کرنے میں مدد ملتی ہے راجہ نجابت حسین نے ممبران یورپین پارلیمنٹ کی طرف سے کشمیریوں کے حق کی آواز بلند کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔