مقبول خبریں
مسلم کانفرنس کے رہنما چوہدری بشیر رٹوی کی طرف سے چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں افطار پارٹی
کونسلر محمد صادق نے دوسری بار میئر لندن بارو آف سٹن کا حلف اٹھالیا، کمیونٹی کی مبارکباد
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
میرے سارے خواب سمندر جیسے ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
گرفتار طلبہ کو رہا نہ کیا گیا تو اس کے خلاف تحریک چلائیں گے: سردار امجد اشرف
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ نیشنل سٹوڈنٹ فیڈریشن کے طلبہ کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتی ہے ۔ اگر گرفتار طلبہ کو رہا نہ کیا گیا ۔اس کے خلاف تحریک چلائیں گے اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کشمیری پاکستانی سفارتخانوں کے سامنے احتجاج کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے صدر سردار امجد اشرف نے پارٹی کی کابینہ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قیدوبند آزادی پسندوں کا راستہ نہیں روک پائیں گی ۔ قومی آزادی کی جدوجہد میں اول دستے کا کردار ادا کرنے والی نیشنل سٹوڈنٹ فیڈریشن کے طلبہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یو۔کے برانچ کے سکرٹری جنرل ساجد شاہین نے کہا کہ جموں کشمیر کے وسائل کی لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ بند کیا جائے لوگوں کو اظہار رائے کی مکمل آزادی دی جائے ۔ غیر ملکی افواج اور ایجنسیوں کی درندگی کو ختم کیا جائے جموں کشمیر کے مسئلے کا واحد حل غیر ملکی افواج کے انخلا اور ریاست کی وحدت کی بحالی اور مکمل آزادی ہی ہئے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی دنیا سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان پر دباؤ ڈالیں کہ جموں کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل کرتے ہوئے اپنی اپنی افواج جموں کشمیر سے باہر لے جائیں اجلاس سے عرفان میر شاہد ملک شفیق احمد سلیم یاس ذوہب حسرت اصغر ملک اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔