مقبول خبریں
مسلم کانفرنس کے رہنما چوہدری بشیر رٹوی کی طرف سے چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں افطار پارٹی
کونسلر محمد صادق نے دوسری بار میئر لندن بارو آف سٹن کا حلف اٹھالیا، کمیونٹی کی مبارکباد
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
میرے سارے خواب سمندر جیسے ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سرمایہ کاری یا وزٹ کیلئے پاکستان جا نیوالوں کی ای ویزا کے حصول میں راہنمائی کرینگے: نفیس زکریا
لندن(خصوصی رپورٹ:اکرم عابد) پاکستانی کمیونٹی اور برٹش نیشنلز نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ای ویزا کے اجرا کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا ہے،برٹش پاکستانی بزنس مین ممتاز کمیونٹی کے ارکان اور صحافیوں نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں منعقدہ ہونے والی ای ویزا کے اجرا کی لائیو ٹیلی کاسٹ میں شرکت کی،انہوں نے حکومت پاکستان کے ویزے کے حصول کو آسان بنانے کے فیصلہ کو سراہا اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اس مدبرانہ فیصلہ کی تعریف کی جس سے دنیا کے لئے پاکستان تک رسائی آسان ہو جائے گی،اس موقع پرپاکستان ہائی کمیشن لندن محمد نفیس زکریا نے پاکستان کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی حکومت پاکستان کے اس قدم کو کامیاب بنانے میں سیاست اور سرمایہ کاری کی غرض سے پاکستان وزٹ کر کے اپنا کردار ادا کر سکتی ہے،سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ سفارتخانہ سرمایہ کاروں اور سیاست کی غرض سے جانے والوں کو ای ویزا کے حصول میں راہنمائی کرے گا،برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان نے بھی وزیر اعظم پاکستان کے اس فیصلہ کو سراہا اور پاکستان ہائی کمیشن کے کردار کی تعریف کی۔