مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نے کمیونٹی کی خدمات کیلئے دن رات کوشش کی ہے:پیر ابو احمدمحمدمقصود مدنی
کونسلر محمد صادق نے دوسری بار میئر لندن بارو آف سٹن کا حلف اٹھالیا، کمیونٹی کی مبارکباد
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
مظلوم کے ساتھی ہو کہ ظالم کے طرفدار؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
ترقی پسندقوتوں کوجموں کشمیر کی آزادی کی تحریک کی حمایت کرنی چاہیے: سردار امجد اشرف
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)ہندوستان اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی بنیاد پرستی پورے خطے کو جنگ کی طرف لے جارہی ہے برصغیر کے ترقی پسند اور روشن خیال قوتوں کو آگے بڑھ کر بنیاد پرستی اور انہتا پسندی کے ناسور کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے ریاست جموں کشمیر کی قومی آزادی کی تحریک کی حمایت کرنی چاہیے جموں کشمیر کے قومی سوال کو حل کئے بغیر پاکستان اور ہندوستان ترقی اور امن کی طرف بڑھ نہیں پائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے صدر سردار امجد اشرف نے اولڈیم میں منعقد پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا جنگی جنون زندگی کے سارے رنگوں کو مٹا دے گا جموں کشمیر کی باڈر پر بے گناہ شہریوں کی ہلاکت عالمی طاقتوں اقوام متحدہ پاکستان ہندوستان کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ اس میں معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کی جان و املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے اس سے انکے کردار کی عکاسی ہوتی ہے ۔انھوں نے بین الاقوامی دنیا سے اپیل کی کہ ہندوستان اور پاکستان پر دباؤ ڈالیں کہ جموں کشمیر کی سرحدوں پر درندگی کے اس کھیل کو بند کرے اور جموں کشمیر کے قومی مسئلے کا حل تلاش کرے۔اجلاس سے واجد ایوب پیر اعجاز نثار احمد ذوہب حسرت اور سلیم یاس نے بھی خطاب کیا ۔