مقبول خبریں
حاجی محمد شبیر کی رہائش گاہ پر روحانی محفل کا انعقاد، پیر ابو احمدمقصود مدنی کی خصوصی شرکت
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحاق کالندن مظاہرے میں شرکت کا اعلان
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
پھر ہم نے وہ چراغ ہوا کو تھما دیا!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری کامران رمضان کی رہائش گاہ پر ذکر الٰہی اور درودشریف کی روح پرورمحفل کا انعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)رب العالمین کا ذکر مردہ دلوں کو جلا بخشتا ہے۔ رب العالمین کا ارشاد ہے جو دل میں میرا ذکر کرتا ہے میں اس کا تنہائی میں ذکر کرتا ہوں۔ احادیث مبارکہ قولی، فعلی، تقریری اور قدسی ہوتی ہیں قولی جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت اور غلاموں کو کہیں ، فعلی جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو خود کر کے دکھایا، تقریری جو کسی صحابی نے کوئی کام کیا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر خاموش رہے اور حدیث قدسی وہ جو رب العالمین کا فرمان قرآن مجید سے ہٹ کر ہو اور وہ ہم تک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے ہم تک پہنچا۔ رب العالمین کا فرمان ہے کہ میرا بندہ کسی محفل میں میرا ذکر کرے تو میں اس سے بہتر محفل میں اس کا ذکر کروں گا۔ اور جو بندہ میری طرف دو ہاتھ بڑھائے گا یا پھر میری طرف چل کر آئے گا میں اسکی طرف دوڑ کے جاؤں گا۔ ان روح پرور اور ایمان افروز اسلامی تعلیمات کو ادارہ نور السلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے اولڈہم کے حاجی کامران کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر رکھی گئ ایک ذکر کی محفل کے موقع پر بیان کیا۔ ان کا مذید کہنا کہ رب کریم حدود وقیود سے پاک ہیں اور انسانی سوچ سے بڑھ کر ہیں رب العالمین کا ارشاد ہے کہ جب میرا ولی مانگتا ہے تو میں عطا کرتا ہوں اور اسکے ذکر الہیٰ سے افضل کو ئی چیز نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ذکر چائے خفی ہو یا پھر جلی اسے کرنے والا فضیلت کا اعلیٰ مرتبہ پائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ رب کریم کے ذکر سے سکون قلب حاصل ہوتا ہے۔نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ حاجی محمد اشفاق وارثی حاجی عبد القیوم نے پیش کیا ۔ ندیم ارشاد ، دانیال کامران، دانش کا مران نے بھی شرکت کی ۔ ذکر کی محفل میں امت مسلمہ دکھی انسانیت اور بیماروں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئ۔