مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نے کمیونٹی کی خدمات کیلئے دن رات کوشش کی ہے:پیر ابو احمدمحمدمقصود مدنی
کونسلر محمد صادق نے دوسری بار میئر لندن بارو آف سٹن کا حلف اٹھالیا، کمیونٹی کی مبارکباد
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
مظلوم کے ساتھی ہو کہ ظالم کے طرفدار؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحاق کالندن مظاہرے میں شرکت کا اعلان
لوٹن:آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحاق نے مسلم کانفرنس کے سینئر کارکنان سے مشاورت کے بعد لندن میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن لیڈر چوہدری یاسین کی کال پر مظاہرے میں شرکت کریں گے جہاں پر کشمیریوں کے ساتھ ظلم و ستم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں گے ہم برطانیہ میں اوورسیز کشمیری یہ بات ثابت کرے گے کہ ہم اپنے کس مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں برمنگھم میں اپوزیشن لیڈر چوہدری یسین کے ساتھ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا ان نے کہا مسلم کانفرنس کے کارکنان برطانیہ بھر سے اس احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کریں گے ۔ راجہ اسحاق صابر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کی ہر اول دستہ ہے ،اس موقع پر مسلم کانفرنس برطانیہ کے جنرل سیکڑی شبیر ملک نے تمام دوسری جماعتوں سماجی تنظمیوں کے لوگوں سے اپیل کی وہ مظاہرہ میں شرکت کریں تاکہ پوری دنیا کو بتایا جا سکے کہ کشمیریوں کے ساتھ بھارت ظلم و ستم کر رہا ہے بھارت پر جنگی جنون سوار ہے اور وہ کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ۔مسلم کانفرنس برطانیہ کے مطابق مسلم کشمیریوں کے حق میں ہر اٹھنے والی آواز کا حصہ بن کے لئے ہر وقت تیار ہیں مسلم کانفرنس ہی کشمیریوں کے نظریہ آزادی کی حقیقی ضامن ہے ۔ سنئر نائب صدر چوہدری زیارت حیسن نے کہا کہ مسلہ کشمیر مسلم کانفرنس کی زمداری ہے اس لئے مسلم کانفرنس ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز کو بلند کرتی رہے گی۔