مقبول خبریں
حاجی محمد شبیر کی رہائش گاہ پر روحانی محفل کا انعقاد، پیر ابو احمدمقصود مدنی کی خصوصی شرکت
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحاق کالندن مظاہرے میں شرکت کا اعلان
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
پھر ہم نے وہ چراغ ہوا کو تھما دیا!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر کے حل سے جنوبی ایشیا کا خطہ خوشحالی اور ترقی کی منازل طے کرے گا: افضل خان
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)پاکستان اور بھارت میں جاری حالیہ کشیدگی اور جنگ کے بادل منڈلانے کے بعد دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی وکشمیری کمیونٹی نے عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت ،انسانیت سوز کاروائیوں اور بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستانی وکشمیری نژاد ممبران برطانوی پارلیمنٹ جنوبی ایشیا کے خطہ میں امن کو ممکن بنانے کے لیے میدان عمل میں ہیں ۔ لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ و شیڈو وزیر افضل خان نے گزشتہ دنوں پارلیمنٹ کے اندر اس مسئلہ کو اٹھایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ کشمیر کا ہے اور دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اگر دنیا عالمی جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتی تو انہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ کشمیر کے مسئلہ کو حل کروانا ہو گا ۔اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق حل کروانا ہو گا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ کشمیری قوم ستر سال سےظلم و ستم کی چکی میں پس رہی ہے وقت ا گیا ہے کہ انہیں بھی آزادی ملے۔ مسئلہ کشمیر کے حل سے جنوبی ایشیا کا خطہ خوشحالی اور ترقی کی منازل طے کرے گا۔