مقبول خبریں
حاجی محمد شبیر کی رہائش گاہ پر روحانی محفل کا انعقاد، پیر ابو احمدمقصود مدنی کی خصوصی شرکت
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحاق کالندن مظاہرے میں شرکت کا اعلان
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
پھر ہم نے وہ چراغ ہوا کو تھما دیا!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
بریڈ فورڈ(محمد فیاض بشیر ) برطانیہ بھر میں مقیم کشمیری و پاکستانی بھارت کے خلاف 16مارچ کو لندن سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کریں گے ، برطانیہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی تنظیمیں بھارت کے خلاف مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں گی تاکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بھارتی ظلم و ستم کو بند اور کنٹرول لائن پر فائرنگ کو بند کروایا جائے ، تحریک حق خود ارادیت کے چئیرمین راجہ نجابت حسین نے 16مارچ کے مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لیے کل جماعتی بین الاقوامی رابطہ کمیٹی ، تحریک کشمیر برطانیہ ، سنی حریت کونسل ، مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ ، تحریک انصاف ، مقبوضہ کشمیر کے برطانیہ میں مقیم رہنماؤں سے رابطے ۔ راجہ نجابت حسین نے تمام رہنماؤں سے16مارچ کے مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور شر کت اور تعاون کی اپیل کی ، تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا بریڈ فورڈ میں ایک مشاورتی اجلاس تحریک کے سرپرست اعلیٰ سردار عبدا لرحمن خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پاکستان و بھارت کے مابین عارضی جنگ بندی کا خیر مقدم جبکہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے سی فریقی مذاکرات کے لیے یورپ و برطانیہ میں لابی تیز کرتے ہوئے بھرپور مہم چلانے کا اعلان ۔16مارچ کو لندن کے مشترکہ مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تنظیموں کے رہنماؤں نے راجہ نجابت حسین کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے سفارتی محاذ پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیئے منظم جدو جہد مل کر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جاس مظاہرے کی کامیابی اور برطانیہ بھر میں ممبران پارلیمنٹ اور کونسلرز کو کشمیر کی اصل صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔اس موقع پر کشمیری رہنماؤں نے کہا کہ گذشتہ دو ہفتوں میں برطانوی و یورپی ممبران پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر کے لیے جو کوششیں کیں اس پر پوری کشمیری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل و معروف کشمیری رہنماء راجہ نجابت حسین نے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں قائم آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ کی کاوشوں بالخصوص چئیرپرسن ایم پی ڈیبی ابراہم کی مسئلہ کشمیر کے لیے خصوصی کاوشیں سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی ۔ گذشتہ ہفتے برطانوی وزیر اعظم کے سال پر مفصل بحث کی اور پھر پارلیمنٹ میں دوبارہ بحث کے لیے موشن پیش کی جس کی تاریخ بھی جلد متعین ہو جائے گی ان کاوشوں سے ایم پی ڈیبی ابراہم نے اہل کشمیر کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کر دیا ہے ۔ مسئلہ کشمیر کے لیے ان کاوشوں میں ڈیبی ابراہم کو پاکستانی اور کشمیری نژاد اراکین پارلیمنٹ نے بھی دستخطی مہم میں حصہ لے کر بھارت کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے ۔ مسئلہ کشمیر کے لیے سفارتی محاذ پر کشمیری رہنماؤں اور تمام تنظیموں کے سربراہان کی مدد حاصل رہی ہے اور ان کی کاوشیں بھی شامل حال ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 16مارچ کے مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف تنظیموں کے سربراہان کی کاوشوں کی بھی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر دیگر رہنماؤں سابق لارڈ مئیر راجہ غضنفر خالق ، کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کے ڈپٹی چئیرمین ہیری بوٹا ، پیپلز پارٹی یارکشائر کے صدر چوہدری محمد صغیر پوٹھی ، مسلم کانفرنس بریڈ فورڈ کے صدر حاجی محمد نجیب ، راجہ سجاول حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بے شک پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی برادری کی مداخلت سے وقتی جنگ طور پر جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے مگر مسائل وہیں کے وہیں ۔ پاک بھارت کشیدگی اور اختلافات کا اصل سبب مسئلہ کشمیر ہے ۔ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے مداخلت کرتے ہوئے دونوں ایٹمی کے مابین مستقل امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق حل کروانے کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی ۔دوسری جانب تحریک کے چئیرمین راجہ نجابت حسین نے 16مارچ کے مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لیے کل جماعتی بین الاقوامی رابطہ کمیٹی کے صدرچوہدری محمد عظیم ،سیکرٹری راجہ امجد خان، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی ،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر و اوورسیز کمشنر راجہ زبیر اقبال کیانی ،پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری ، سنی کونسل کے چئیرمین مفتی حافظ فضل احمدقادری ، مقبوضہ کشمیر کے رہنماؤں ڈاکٹر عنایت اللہ اندرابی ، پروفیسرشائد اقبال ، آزاد کشمیر کے اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین ، ایم ایل اے چوہدری علی شان سونی سے رابطہ کر کے انہیں 16مارچ کے مظاہرے میں شرکت کے لیے دعوت اور کامیاب بنانے کے لیے اپیل کی ۔