مقبول خبریں
سیاسی ،سماجی کمیونٹی شخصیت بابو لالہ علی اصغر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے میٹنگ کا انعقاد
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کا کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کا آغاز ،10ستمبر کو پیش کی جائیگی
کافر کو جو مل جائے وہ کشمیر نہیں ہے!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاک،بھارت کشیدگی کشمیری قوم کیلئے زہر قاتل ہے :سردار امجد اشرف
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)جموں کشمیر کے عوام اپنی اپنی اکائیوں کے اندر ریاست کی بکھری ہوئی وحدت جوڑنے غیر ملکی غاصبوں کے خلاف جدوجہد کو منظم کریں ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کشمیری قوم کے لیے زہر قاتل ہے اس سے کشمیریوں کے املاک اور جانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے صدر سردار امجد اشرف نے پارٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ۔ جنگیں زندگی کو موت کی تاریکیوں میں لے جاتی ہیںاور دھرتی کو بانجھ بنا دیتی ہیں اس خطےکی جنگ غربت افلاس جہالت بے روزگاری اور انتہا پسندی کے خلاف بنتی ہئے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے حکمران جموں کشمیر کی قومی آزادی کو تسلیم کرتے اپنی فوجوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں تاکہ خطے کے سارے لوگ امن و آشتی کے ساتھ زندہ رہ سکیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یو۔کے برانچ کے سکرٹری جنرل ساجد شاہین نے کہا کہ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی ہندوستان اور پاکستان میں جنگی صورتحال کی وجہ سےجموں کشمیر کے باشندوں کے ہونےوالے جان ومال کے نقصان کی مذمت کرتے ہیں اور باڈر پر ہونے نقصان کو ہندوستان اور پاکستان کے حکمران پورا کریں اور بھارت کشمیر کی سرزمین کو اپنے سیاسی اور گھناؤنے مقاصد پورے کرنے کے لیے جنگ کا میدان بنایا ہوا ہئے ۔ جموں کشمیر کے لوگ ہندوستان کی سفاکی اور پاکستان کی کشمیر بارے نرم پالیسی کے خلاف اپنے آپ کو منظم کرتے ہوئے آگے بڑھیں ۔ اور غیر ملکی افواج کے انخلا تک جدوجہد جاری رکھیں ۔اجلاس سے شوکت بٹ صادق سبحانی محمود کشمیری آصف چوہدری حسن محمود واجد ایوب سلیم یاس ذوہب حسرت نے بھی خطاب کیا ۔