مقبول خبریں
حاجی محمد شبیر کی رہائش گاہ پر روحانی محفل کا انعقاد، پیر ابو احمدمقصود مدنی کی خصوصی شرکت
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحاق کالندن مظاہرے میں شرکت کا اعلان
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
پھر ہم نے وہ چراغ ہوا کو تھما دیا!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مودی سب سے بڑا دہشتگرد جو خطے کا امن دائو پر لگانے کی کوشش کر رہا ہے:راجہ فاروق حیدر
لندن:وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہاہے کہ آزاد کشمیر میں کوئی ٹریننگ کیمپ موجود نہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ سے زائد قابض مسلح بھارتی افواج موجود ہے جو طاقت کے زور پر کشمیریوں کی تحریک کو دبانا چاہتی ہے،نریندر مودی سب سے بڑا دہشتگرد ہے جو خطے کا امن دائو پر لگانے کی کوشش کر رہا ہے،کشمیری افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اپنے وطن حفاظت کرینگے،افواج پاکستان ہماری عصمتوں کی محافظ ہے،ہر کشمیری پاکستانی افواج کا بلا تنخواہ سپاہی ہے،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم شدہ اپنا بنیادی حق حق خود ارادیت چاہتے ہیں،مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی افواج کا نشانہ نوجوان ہیں،قابض افواج عورتوں کی عصمت دری اور بچوں اور بوڑھوں کا قتل عام کر رہی ہے،ہم چاہتے ہیں اقوام متحدہ اپنے فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے،کشمیری اپنی تحریک کیلئے لاکھوں جانیں قربان چکے،قابض افواج پیلٹ گن سے نوجوانوں کی بینائی چھین رہی ہے،کشمیریوں کا قتل عام بھارت کا روزانہ کا معمول بن چکا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروایا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ہائوس آف کامنز کے کمیٹی روم میں پاکساتن اور بھارت کے مابین کشیدہ صورتحال اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ اور سنگین صورت حال کے حوالہ سے منعقدہ ایک ہنگامی میٹنگ میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مختلف ٹی وی چینلز کو بھی انٹر ویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان ایک غاصب اور قابض کے طور پر بیٹھا ہوا ہے اور آئے روز اپنی ساتھ لاکھ فوج میں مزید اضافہ کر رہا ہے،میٹنگ میں جموں کشمیر حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا اس میٹنگ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ ہم دوست ممبران پارلیمنٹ کے تعاون سے کشمیریوں پر ہونے والے ہندوستانی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے،اس اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیر خوراک سید شوکت علی شاہ،کمشنر اوورسیز اور صدر مسلم لیگ ن برطانیہ راجہ زبیراقبال کیانی،مشتاق احمد لاشاری،چیئرمین مسلم فرینڈز آف لیبر چوہدری شوکت علی،پروفیسر شاہد اقبال،ڈاکٹر عنایت اللہ اندرابی،سبینہ شہزاد،چوہدری محمد شبیر رٹوی،چیئرمین انٹر نیشنل پیس کونسل راجہ جاوید خان،خدیجہ کیانی،ایڈوائز میڈیا سیل پی ایم ایل این راجہ محمد شفیق،راجہ غاز خان،عبدالشکور و دیگر نے بھی شرکت کی۔