مقبول خبریں
حاجی محمد شبیر کی رہائش گاہ پر روحانی محفل کا انعقاد، پیر ابو احمدمقصود مدنی کی خصوصی شرکت
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحاق کالندن مظاہرے میں شرکت کا اعلان
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
پھر ہم نے وہ چراغ ہوا کو تھما دیا!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن میڈم میئری نے راچڈیل کےٹاون ھال میں میئر چیئرٹی فنڈریزنگ اور ڈنر پر راچڈیلین کمیونیٹیز،افریقن کمیونٹی کے علاؤہ،سیاسی و سماجی ،کاروباری،سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے اعلیٰ افسران کو بھی مدعو کیا۔نائجیریا مغربی افریقہ میں ایک ایسا ملک ھے جس کی کل آبادی تقریباً 19 کروڑ ھے۔یہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا ساتواں بڑا ملک اور ثقافتی اعتبار سے امیر ترین ملک ھے۔نائجیرین کمیونٹی ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن میڈم میئری و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ آج کا پروگرام نہ صرف میئر چیئرٹی فنڈریزنگ تھا بلکہ ہمارا مقصد نائجیریا کی ثقافت کو فروغ دینا اور دوسری ثقافتوں کے بارے میں سیکھنا،تمام کمیونیٹیز کے درمیان اتحاد و امن کی فضاء قائم کرنا تھا ۔ ہم راچڈیل میں بسنے والے اور برطانیہ میں بسنے والے افریقن کمیونیٹیز کیساتھ آج کے پروگرام کی وساطت سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اپنی ثقافت کو اس ملک میں زندہ رکھیں اور برطانوی ثقافت کو بھی سیکھیں۔برطانوی قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر زور دیں۔ نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا مقصد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، والدین کو بچوں کو معاشرے کے اندر خطرات سے اگاہی اور امن و امان قائم رکھنے و دیگر مثبت امور کیطرف توجہ دلانا تھا۔ چیئر پرسن نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن نے بالخصوص جن افراد کا تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا ان میں مسٹر آئن سینڈی فورڈ ڈی لارڈ ڈپٹی لیوٹیننسی آف گریٹر مانچسٹر،مسٹر لارڈ میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان،ڈپٹی لیڈر کونسل آف راچڈیل کونسلر عدالت علی، ڈپٹی میئر آف راچڈیل،چیئر کونسل آف راچڈیل کونسلر سلطان علی،کیبنٹ ممبر کونسل آف راچڈیل کونسلر شکیل احمد،کیبنٹ ممبر کونسل آف راچڈیل کونسلر ثمینہ ظہیر،راچڈیل کونسل آفیسر میڈم جینٹ،خالد محمود چوہدری،سیکرٹری میئر آفس ناظم سلیمان،کونسلر علی احمد، امیدوار برائے کونسلر کنگزوے وارڈ مس ایلسی رائٹ، کمیونٹی لیڈر رضیہ شمیم، روزی چوہدری،افریقن کمیونٹی لیڈران شامل تھے۔لارڈ میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان نے اپنے خطاب میں نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کو میئر چیئرٹی فنڈریزنگ کرنے اور کمیونیٹیز کے اندر اتحاد و اتفاق کی فضاء کو قائم رکھنے ، کمیونیٹیز کو مثبت اقدام پر عمل پیرا رہنے کی تلقین،والدین کو بچوں کی تعلیم و تربیت ، ثقافتی سرگرمیوں میں ملوث رہنے، اور برطانیہ کے قانون کی پاسداری اور احترام کیطرف کمیونیٹیز کی توجہ دلوانے پر خراج تحسین پیش کیا۔میئر آف راچڈیل نے اس بات کو یقینی بناتے ھوئے کہا کہ میں راچڈیل میں بسنے والی تمام کمیونیٹیز کو ایک نظر سے دیکھتا اور بلا تفریق دن رات اپنی خدمات سر انجام دیتا رہا ھوں اور دیتا رہوں گا۔میں امید کرتا ہوں کہ راچڈیلین کمیونیٹیز آپس میں ایک فیملی کی طرح اپنی زندگی کو پیار و شفقت اور مثبت انداز میں بسر کریں گے۔ آخر میں نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کو پر تکلف لنچ دینے پر بھی شکریہ ادا کیا۔