مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں آباد نئی نسل کا اپنے آبائی وطن سےتعلق دن بدن کمزور ہورہا ہے: راجہ نصیر احمد
مانچسٹر ... سابق وزیر بلدیات آزاد کشمیر راجہ نصیر احمد خان ایم ایل اے نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے دوراقتدار میں تعمیر و ترقی کا کام بلا تخصیص برادری،قبیلہ علاقہ کئے یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر کا تاریخی علاقی سہنسہ آج آزادکشمیر اور پاکستان کے کونے کونے تک ایک خصوصی پہچان رکھتا ہے۔ اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سیاست میں اصول پسندی اور میرٹ کا پرچم بلند رکھ کر ملک کے منفرد اور باوقار قومی رہنما کا درجہ حاصل کیا ہے، پارٹی کے ووٹوں پر حکومت کوئی بھی لیڈر حاصل کر سکتا ہے لیکن ایسی عوامی پزیرائی ہر ایک کا مقدر نہیں بنتی جو میاں نواز شریف کے حصے میں آئی۔ انہوں نے کہا توانائی بحران کے خاتمہ اور دیگر اہم قومی مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے پیش رفت کی۔ اب انکی قیادت میں ملک میں ترقی و کامرانی کانیا دور جلد شروع ہوگا۔ راجہ نصیر احمد نے کہا انہیں یہ دیکھ افسوس ہورہا ہے کہ یہاں بسنے والے ہم وطن اپنے کلچر اور ثقافت سے دور ہورہے ہیں۔ گھروں میں بچوں کے ساتھ مادری زبانوں کے بجائے انگریزی زبان میں بات کرکے والدین خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہماری نوجوان نسل کا اپنے آبائی وطن سے تعلق دن بدن کمزور ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بسنے والے کشمیر تعطیلات منانے کیلئے یورپ کے دیگر ممالک جانے کے بجائے آزادکشمیر آکر سیاحت کی انڈسٹری کو فروغ دے سکتے ہیں۔ تقریب کا آغاز حافظ محمد ندیم کی تلاوت پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض چوہدری عابد حسین نے ادا کئے۔ تقریب میں مسلم لیگ ن برطانیہ کے چیئرمین راجہ آفتاب شریف، لالہ علی اصغر، راجہ ارشد محمود غازی، راجہ قربان، راجہ ارشاد خان، راجہ گلویز، راجہ ضیاء الحق، چوہدری مشتاق، راجہ آصف خان، چوہدری شاویز حسین،چودہری عبدالقیوم، چوہدری محمد علی، محمدصابر مغل، چوہدری محمد اسحق، حاجی عبدالرزاق مغل، حاجی ربنواز مغل، راجہ گلفراز خان، راجہ محمود و دیگر نے شرکت کی۔ آخر میں تقریب کے میزبان چوہدری ساجد، چوہدری عابد حسین، حاجی محمد مالک مغل اور ساتھیوں نے راجہ نصیر سمیت تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔