مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ملک وقوم کا وقار بلند کرنے کے لیے اوورسیز نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا:کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی
برمنگھم ... برطانیہ میں آبادپاکستانی و کشمیری اوورسیز کمیونٹی کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے کمیونٹی سے ملکر کام کا آغاز کردیا گیاہے ، اب یہ آپ لوگوں پر فرض ہے کہ آپ درست شکایات اورقابل عمل تجاویز اور مشورے دیں تاکہ ان پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان ہائی کمیشن لندن کی کمیونٹی ویلفئیر اتاشی فضا بتول نے برمنگھم میں کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور ویزا جیسے مسائل اب ترجیحی بنیادوں پر حل ہورہے ہیں، ویزا کو ٹھیکے پر دینے اور فون کارڈ چارجزپر سفارشات حکومت کو ارسال کردی گئی ہیں عنقریب عوام کو خوشی ملے گی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک و قوم کا وقار بلند کرنے کے لیے کمیونٹی صبر اور تحمل سے ہائی کمیشن کا بھرپور ساتھ دے۔ تقریب کے منتظمین کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر راجہ امجد خان اور تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب تھے جبکہ مقررین میں برمنگھم قونصلیٹ کے قونصلر جنرل شیر بہادر خان اور سینئیر کمیونٹی رہنما مولانا بوستان القادری نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ قونصلیٹ جنرل شیر بہادر خان نے کہا کہ برمنگھم قونصلیٹ کے دروازے کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور درست شکایات اور مناسب تجاویز کے لیے کھلے ہیں۔ تقریب سے صدر کشمیر رابطہ کمیٹی راجہ امجد خان، سرپرست اعلی مولانا بوستان لقادری،صدر تحریک کشمیر یورپ محمد غالب،کونسلر افضل ،مسلم لیگی رہنما راجہ ایاز ایڈووکیٹ، فیصل ابرو، ابرار مغل سیاکھوی، مذہبی اسکالر سرفراز مدنی، یوتھ ونگ مسلم لیگ ن کے سیدتصورنقوی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ہائی کمیشن کو مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے مکمل یقین دلاتے ہو ئے کہا کہ ملک و قوم کا وقار بلند کرنے کے لیے ہمیشہ اوورسیز نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی اوورسیز ایسا کرتے رہیں گے۔