مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
"ہن کی ڈر بلاواں دا" پاکستان نے اپنے جدید ڈرون تیار کرلئے، براق اور شاہپر فوج کے حوالے
اسلام آباد ... پاکستان میں ایک طرف جہاں کچھ سیاسی قوتیں خطے میں ڈرونز کے استعمال کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کر رہی تھیں وہیں دارالحکومت سے متصل شہر میں منعقدہ ایک تقریب میں قومی ادارے نیسکام کی طرف سے جدید ڈرون طیاروں کا تحفہ فوج کو دیا جا رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ بغیر پائلٹ کےاڑنے والے ڈرون طیارے "براق" اور "شاہپر" بری اور فضائی فوج کے حوالے کیے گئے ہیں۔ آئی ایس پر آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان موثر اور انتہائی طاقتور ڈرون طیاروں کے پہلے بیٹرے کی فضائیہ اور بری فوج میں شمولیت ملکی دفاع کے شعبے میں ایک سنگ میل ہے۔ تقریب میں پاکستان کےآرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ اور دفاعی منصوبہ بندی ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل خالد احمد قدوائی سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ جنرل کیانی نے سائنس دانوں اور انجینئروں کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان طیاروں کی شمولیت سے پاکستانی افواج کی قوت و استعداد میں اضافہ ہوگا۔ ان طیاروں کو سرویلنس کے لیے استعمال کیا جائے گا اور مستقبل میں ان سے ترقیاتی منصوبوں میں بھی مدد لی جاسکے گی۔ مسلح افواج میں اپنے تیار کردہ بغیر پائلٹ والے ایسے جدید طیاروں کی شمولیت کے باعث اُن کی ٹھیک وقت اور ٹھیک ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے ان ڈرون طیاروں کی تصاویر جاری نہیں کی گئی ہیں۔ تاہم ایک تصویر میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل خالد احمد قدوائی بری فوج کے سربراہ کو ڈرون طیارے کا ماڈل پیش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔