مقبول خبریں
چوہدری بشیر رٹوی کی ربیکا لانگ بیلی سے ملاقات،مقبوضہ کشمیر بارے یاداشت پیش کی
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مودی کا دورہ فرانس، کشمیری و پاکستانی پیرس میں احتجاج کریں:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت
وہ جو آنکھ تھی وہ اجڑ گئی ،وہ جو خواب تھے وہ بکھر گئے
پکچرگیلری
Advertisement
جیروم ہرنینڈ ز انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد سمجھتے ہیں:مئیر کونسلر جاوید اقبال
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)مئیر اولڈھم کونسلر جاوید اقبال کی خصوصی دعوت پر ایچ این ایل ای کمپنئیز کے بانی جیروم ہرنینڈز اور مس ڈیان ھو میس نے مئیر چیمبر اور کونسل کا دورہ کیا ۔ جیروم ہرنینڈز انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کے ساتھ بھی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے کچھ عرصہ قبل ایک پروجیکٹ پر کام کیا تھا جس سے آنکھ کے آنسو کا قطرہ لیکر بازو کے ساتھ بندھے بینڈ سے جنرل پریکٹشنر اس سے اس شخص کے شوگر لیول کو جانچ لیں گے جو کہ جدید ساہنسی دور میں ایک اہم ایجاد ہے۔ اس موقع پر جیروم کا کہنا تھا کہ وہ صحت کے ساتھ دوسروں کے دیکھ بھال کرنے سے متعلقہ ڈیجیٹل پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ان کا مذید کہنا تھا کہ کہ انکا مقصد مستقبل میں ان لائن خرید وفروخت کرنا ہی نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت ہے اور انکی جسمانی صحت بارے حل تلاش کرنا ہے تاکہ وہ لمبے عرصے تک زندہ رہ سکیں۔ مئیر کونسلر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ جیروم ایک شریف النفس انسان ہیں انکے لیے دولت کوئ معنی نہیں رکھتی بلکہ انہوں نے انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد سمجھتے ہیں۔ سائنس کی حیرت انگیز ایجاد میں سے ایک ان کی ہے کہ آنکھ سے ٹپکے آنسؤں سے کلائ پہ بندھے سٹریپ سے جنرل پریکٹشنر ڈاکٹر انسان کی شوگر لیول حد سے گر جانے بارے جان سکتا ہے۔ ان کا مذید کہنا کہ ہمارا ملاپ خالص انسانیت کے رشتے کی وجہ سے ایک دوسرے سے ہوا ہے اور انہیں اپنے چیمبر میں دعوت دینے پر مجھے خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے۔ڈایان نے بھی مئیر کا شکریہ ادا کیا۔