مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
با شعورعوامی طبقہ جانتاہےکہ گزشتہ 14سالوں میں پاکستان کوکسطرح لوٹا گیا: زبیرگل، ڈاکٹرانجم
لندن ... برطانیہ میں وزیر اعلی پنجاب اوورسیز کمیٹی کے سابق چیئرمین زبیر گل اور گلگت بلتستان میں گورنر شپ کے ہارٹ فیورٹ ڈاکٹر ابو ریان انجم نے کہا ہے کہ پاکستان کو جسطرح گزشتہ چودہ سالوں میں لوٹا اور نوچا گیا ہے اس مسخ شدہ چہرے کو ٹھیک کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا لیکن وہ قوتیں جو نا تو ملک میں جمہوریت چاہتی ہیں اور نہ ہی عوام کو سر اٹھا کر عزت سے چلتا دیکھنا چاہتی ہیں وہ مسلسل وزیر اعظم پاکستان کو بے جا تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ کشمیر لنک لندن سے گفتگو میں دونوں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ عوام کا با شعور طبقہ یہ ادراک رکھتا ہے کہ گزشتہ چودہ سالوں میں ملک کو بیرونی قرضے لے لے کر اور پاکستان کی آنے والی نسل کو مقروج سے مقروض تر کر کے اپنے سر پر کامیابی کا تاج سجانے والے کتنے سچے ہیں۔ مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل جو موجودہ حکومت کی بہتر شکل میں قیام پانے والی اوورسیز کمیٹی جو اپنے تشکیل کے آخری مراحل میں ہے کے ممکنہ سربراہ ہوں گے اور ڈاکتر انجم جو گلگت بلتستان کی گورنر شپ کیلئے فائنل ہونے والے حتمی تین ناموں میں سرفہرست ہیں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات دھرنوں اورجلاوٴ گھیراوٴ کے متحمل نہیں ہیں ۔ عمران خان کو ایسے مسائل قومی اسمبلی کے فورم پر اٹھانے چاہیئں کیونکہ جو انداز انہوں نے اختیار کیا ہے وہ دنیا کے ساتھ معاہدوں کو سبوتاژ کرنے اور پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کی سازش کو فائدہ پہنچانے کے سوا کچھ نہیں کر سکتا۔ ان رہنمائوں نے کہا جب معاملہ قومی نوعیت کا ہو تو حبالوطنی سیاسی فائدے سے بالا تر ہونی چائیے، ضد اور انا پرستی قوم کی تقسیم کا باعث بن رہی ہے۔ ویسے بھی ڈرون حملے جنرل پرویز مشرف کے دور میں شرو ع ہوئے تھے ، نئی حکومت نے ان حملوں کو روکنے کیلئے کئی بار سخت احتجاج کیا ہے ‘وزیر اعظم محمد نواز شریف نے امریکہ اور اقوام متحدہ کے دوروں کے موقع پر ڈرون حملے بند کرنے کیلئے امریکہ پر زور دیااور صدر اوبامہ پر واضح کیا کہ ان ڈرون حملوں کی وجہ سے پاکستانی سالمیت خود مختاری پر حرف آتا ہے اور ڈرون حملوں کی وجہ سے شدت پسندی میں اضافہ اور دہشت گردوں کو نہتے پاکستانی عوام اور فوج کو قتل کرنے کا موقع اور جواز بنا کر تباہی مچانے کا پروپیگنڈا کا موقع ملتا ہے۔ انہون نے کہا ابھی بھی موقع ہے ناسمجھ سیاسی قوتوں کو ہوشمندی سے کام لیتے ہوئے موجودہ جمہوری حکومت کا ساتھ دینا چاہیئے تاکہ وہ معاشی استحکام کیلئے یکسو ہو کرکام کر سکے۔