مقبول خبریں
کاروباری شخصیات سید اسد علی ،احمد رضا کی مئیر کونسلر محمد زمان سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آشٹن گروپ کے حاجی عبد القیوم کی زیرنگرانی پوٹھواری شعر وشاعری کی محفل کا انعقاد
آشٹن انڈر لائن:برطانیہ میں مقیم خطہ پوٹھوار اور کشمیر سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی اپنے لوک ورثہ کو نوجوان نسل تک پہنچانے کے لیے عملاً اقدام اٹھا رہی ہے ۔ پوٹھواری شعر و شاعری اور میوزک کو ایک انفرادی حیثیت حاصل ہے اس سلسلے میں پاکستان اور برطانیہ میں مقیم شعر خواں پوٹھواری شعر و شاعری کی محفلیں سجا کر وطن کی یاد تازہ کرنے کے ساتھ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے جوڑے رکھنے کے لیے پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ آشٹن کے مقام پر آشٹن گروپ کے حاجی عبد القیوم نے شعر خوانی کی ایک ایسی یادگار محفل کا انعقاد کیا جسمیں برطانیہ بھر کے شہروں سے پوٹھواری شعر و شاعری کے متوالوں نے شرکت کی۔ عشق حقیقی اور مجازی کو شعر خواں چوہدری احتشام گجر اور چوہدری اظہر اطلس نے روایتی میوزک کی دھنوں پر گا کر حاضرین کے دلوں کے تار چھیڑ دیے۔ نقابت کے فرائض حاجی ازرم اور چوہدری مسعود پوٹھی نے سر انجام دیے۔ اس وقع پر چوہدری احتشام گجر کا کہنا تھا کہ انکی آشٹن میں پہلی محفل اور ہمیشہ کی طرح یادگار ہے۔محفل کے آرگنائزرز کی کاوشیں اور محنت رنگ لائی ہے اور کامیابی کی بنیادی وجہ نیت اچھی ہونا ہے۔ راجہ وحید مجید لہری کا کہنا تھا کہ پروگرام میں نوجوان درمیانی اور ادھیڑ عمر کے افراد نے شرکت کی یہ محفل دینی و دنیاوی دونوں کا ملاپ ہے ایسی محفل کا انعقاد نوجوان نسل کے لیے ضروری ہیں۔ چوہدری ارشد کا کہنا تھا کہ وہ نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے برطانیہ میں پوٹھواری ثقافت کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ایسی محافل نئ نسل کے لیے کارآمد ہیں تاکہ وہ اپنی ثقافت سے آگاہ ہوں اس لیے ہمیں باقاعدگی سے ایسی محافل کا انعقاد کرنا چاہیئے۔ پوٹھواری شعر و شاعری اور میوزک کی رنگین محفل زیر نگرانی آشٹن گروپ مرزا یونس، مرزا خالد، چوہدری جاوید اقبال، چوہدری ارشد، سردار ذوالفقار، ابرار شاہ،و دیگر ساتھی جبکہ مہمانان خصوصی میں طارق آف مانکرہ پوٹھوہار گروپ، ساجد بٹ، ماسٹر مطلوب، فراز اظہر ، چوہدری خالد، چوہدری حسن اختر، راجہ ابرار، چوہدری عمران تھےجبکہ خصوصی چاہت مرزا محمد سلیم راجہ جاوید نشتر کی تھی۔ حاضرین نے شعر خواں حضرات کو دل کھول کر داد دی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر