مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یوکے فیتھ اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن ضرورت مند افراد کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے:سوزن مورگن
اولڈہم:اولڈہم میں قائم یوکے فیتھ اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن بے گھر، پناہ گزین ،مہاجرین اور ضرورت مند افراد کی ہر ممکن مدد کے لیے عملی کام کر رہی ہے اور ہفتہ وار دیگر ضروریات کی اشیاء کے ساتھ کھانا بھی مہیا کرتی ہے۔ اولڈہم فوڈ ایڈ ہب ہیومینٹرین چیپل میں مستعقین میں ضروری اشیاء کی تقسیم کی گئ ۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے لیے رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دینے والی سوزن مورگن کا کہنا تھا کہ وہ ساتھ سال سے فاؤنڈیشن کے ساتھ رضاکارانہ خدمات سر انجام دے رہی ہیں ہم مختلف منصوبوں پر کام کر رہے بے گھر ضرورت مند اور پناہ گزینوں کو بینیفٹ اور دیگر سہولیات حاصل کرنے کے لیے مشورہ بھی دیا جاتا ہے اور ہمارے ہاں دوستانہ ماحول ہے۔ فاؤنڈیشن کی بانی رکن حفیظن کا کہنا تھا کہ ہم نے جائزہ لیا ہے اسکے بعد مستحقین میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ جن افراد کی وہ مالی امداد کرتے ہیں وہ تب ہی ممکن ہوتا جب ہمیں کمیونٹی کے افراد زکوۃ اور صدقات دیتے ہیں اسکے بغیر ہم ضرورت مند افراد کی مالی معاونت نہیں کر سکتے لہذا کمیونٹی سے اپیل ہے کہ وہ اپنے صدقات اور عطیات فاؤنڈیشن کو دیں تاکہ مستحق افراد کی مدد کی جا سکے۔فاونڈیشن کی نئی رضا کار ٹرن فراسٹ کا کہنا تھا کہ بے گھر ضرورت مند افراد کی مدد کر کے اچھا لگ رہا ہے۔ فاؤنڈیشن میں ایڈمنسٹریٹر کی حییت سے خدمات سر انجام دینے والی علیمہ بیگم کا کہنا تھا کہ ہم ضرورت مند افراد کی خدمت کے لیے کام کر رہے ہیں۔ برطانیہ میں پناہ حاصل کرنے والی انتصار کا کہنا تھا کہ جب بھی کونسل نے بینیفٹ دینے بند کیے اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تب یوکے ایجوکیشن اینڈ فیتھ فاؤنڈیشن نے مشکل وقت میں مالی امداد کی ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر