مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
قرآن کی تعلیمات سیکھنے کے بعدسکھانے والا اسلام کا سفیر ہے : پیر ابو احمد مقصود مدنی
اولڈہم :اولڈہم کی سماجی کمیونٹی اور مذہبی شخصیت قربان حسین مدنی کے پوتے نعمان حسین مدنی نے قرآن پاک حفظ کیا ۔ بابرکت سعادت حاصل کرنے پر قربان حسین مدنی کی رہائش گاہ پر ایک روحانی محفل کا انعقاد ہوا جس میں ادارہ نور السلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے خصوصی شرکت کی اور حافظ نعمان حسین مدنی کی دستار بندی بھی کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ظفر اقبال کو بابرکت سعادت نصیب ہوئی ۔ نعت رسول مقبول ؐ کا نذرانہ بارگاہ رسالت میں محمد شہباز حسن اور حاجی محمد اشفاق وارثی، شہباز حسین مدنی نے پیش کیا۔ محفل میں عبد المجید مدنی ، سجاد حسین مدنی ، محمد شبیر، ندیم ارشاد، محمد افضل، محمد یاسر اعظم، پرویز رشید، سکندر حسین مدنی، شہباز حسین، عمران حسین مدنی، لعل حسین،نبیل حسین بھی شریک تھے۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مومنوں پر قرآن مجید کی وجہ سے رحمت نازل کرتے ہیں۔ قرآن مجید حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اتاری گئی کتاب ہے جو ایک معجزہ ہے۔ رب کریم نے فرمایا کہ قرآن کریم کو میں نے نازل فرمایا اور اسکی حفاظت بھی خود کروں گا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ وہ انسان کتنا خوش نصیب ہو گا جو قرآن کریم کو اپنے سینے میں جمع کرتا ہے ۔حضور پاکؐ نے فرمایا قرآن پاک کو پڑھا کرو روز قیامت آپکی شفاعت کرے گا۔ قرآن کریم کو جو حفظ کرتا ہے رب کریم یہ احسان فرماتا ہے کہ ایے خاندان کے دس افراد قرآن کریم کے حفظ کے صدقے جنت الفردوس میں جگہ عطا پائیں گے۔ ان کا کہنا تھا حدیث نبوی ہے کہ تم میں سے وہ بہتر ہے جو قرآن پڑھے اور دوسروں کو پڑھائے ۔ اسلام کا سفیر وہی ہے جو قرآن کریم کی تعلیمات کو سیکھنے کے بعد دوسروں کو سکھائے ۔ انہوں نے چورہ شریف کے بزرگوں کی صحت یابی کے لیے گڑگڑا کر دعا کی اور فرمایا کہ میرے پاس جو بھی فیض ہے وہ چورہ شریف کی مرہون منت ہے سب سے التماس ہے کہ چورہ شریف کے بزرگوار کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔الحاج محمد اشفاق وارثی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی دینی بھی دینی چاہیے۔ چوہدری پرویز رشید کا کہنا تھا کہ یہ ولیوں کا گھر ہے اور یہاں رہنے والے سب نمازی و پرہیزگار ہیں نعمان حسین مدنی کے قرآن پاک حفظ کرنے پر اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ قربان حسین لعل مدنی نے محفل میں شریک افراد کے ساتھ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے شرکت کر کے عزت بخشی ۔ شرکائے محفل کی تواضع روایتی لنگر سے کی گئ اور کیک بھی کاٹا گیا ۔ حافظ واجد حسین نے خصوصی دعا کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر