مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے زیر اہتمام کشمیری قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد
مانچسٹر:برطانیہ بھر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کشمیری قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تقریبات کا انعقاد کر رہی ہے اسی سلسلہ میں پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی سنٹر لانگ سائیٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں ممبران برطانوی پارلیمنٹ افضل خان،یاسمین قریشی، قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی، جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین -ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر عابد چو ھان -مئیر اولڈھم جاوید اقبال -مئیر راچڈیل محمد زمان ممتاز بز نس مین امجد حسین مغل ڈاکٹر فیسے-پامیلا اشرف -کونسلر یاسمین ڈار - کونسلر حق نواز کے علاوہ کونسلرز حضرات ،مختلف سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں سماجی کمیونٹی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ جمعوں کشمیر تحریک حق خود ارادیت نے مقبوضہ کشمیر کےمثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے ثقافتی نمائش کا بھی انعقاد کیا جسمیں کشمیری ملبوسات،شال و دیگر اشیاء شامل تھیں۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ فروری کو اظہار یکجہتی کے طور پرمناتی ہے اسی سلسلے میں برطانوی پارلیمنٹ میں بھی رواں ہفتہ کو کشمیر کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آزاد کشمیر کے مختلف سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنما ،بین الاقوامی شخصیات شرکت کر رہی ہے ۔ بھارت کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی ہے اور وہ اس پر سراپا احتجاج ہیں لیکن وہ اس کانفرنس۔ کو روکنے میں بے بس ہیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمیں کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرنے کے لیے مذید زور لگانا چاہیے۔ قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی کا کہنا تھا کہ کہ انتہائی ضروری ہے کہ جس طرح مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور بنیادی حقوق کی تلفی کر دیا ہے ہم عالمی سطح پر اسکو اجاگر کریں ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کو اس بارے نوٹس لیکر فیصلہ کن کردار ادا کرنا چاہیئے۔ جمعوں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کا کہنا تھا کہ تحریک ماہ فروری کے دوران برطانیہ بھر میں ہونے والی تقریبات میں کشمیر کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے ثقافتی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا جسکا آغاز اس تقریب سے کر دیا گیا ہے اور اسکے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین وعقیدت پیش کی جائے گی عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نکالنے پر زور دیا جائے گا۔ نو منتخب ڈپٹی مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کشمیری قوم کے ساتھ قریبی رشتہ ہے اور پاکستان ستر سال سے کشمیر کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہا ہے ۔ ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جب شہ رگ کو چوٹ لگے تو درد ہوتا ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ساؤتھ ایشیا کے پائیدار امن اور ترقی کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ۔اس خطہ میں معاشی انقلاب تب ممکن ہے جب کشمیر کا مسئلہ حل ہو گا جنگی سازو سامان جمع کرنے کی بجائے مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر اسکا حل ممکن ہے ھمیشہ کی طرع پاکستانی ویلفئیر آتاشی فضاء نیازی نے اسٹیج سیکرٹری کا کردار بہت اچھے طریقے سے نبھایا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر