مقبول خبریں
کاروباری شخصیات سید اسد علی ،احمد رضا کی مئیر کونسلر محمد زمان سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ممتازشاعرہ ڈاکٹر ناہید کیانی کے شعری مجموعہ ‘دل کو آئینہ کر لیا میں نے‘ کی تقریب رونمائی
مانچسٹر:برطانیہ ویورپ میں بسنے والے پاکستانی قومی زبان اردو کی ترویح اور نوجوان نسل کو اس سے جوڑے رکھنے کے لیے نثر نگاری اور شاعری سے زندہ رکھے ہوئے ہیں جس سے مارد وطن سے انکی محبت اور والہانہ لگاؤ کا جذبہ عیاں ہوتا ہے۔مامچسٹر مقامی ہال میں نامور شاعرہ ڈاکٹر ناہید کیانی کے نئے شاعری مجموعہ (دل کو آئینہ کر لیا میں نے ) کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں برطانیہ بھر سے شعرائے کرام اور اردو ادب سے محبت وعقیدت رکھنے والوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر ناہید کیانی کا کہنا تھا کہ میں نے جدت کو مدنظر رکھتے ہوئے،معاشرتی رویوں محبت اور نوجوانوں کے لیے شاعری مجموعہ شائع کیا ہے اسکا مواد ہماری زندگی کے اردگرد چھپے ہوئے رویوں میں ہے اسے پڑھنے سے بوریت کا احساس نہیں ہو گا۔ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جرمنی سے آئے نوجوان شاعر سید فاحر رضوی کا کہنا تھا کہ پروگرام منفرد نوعیت کا تھا کیونکہ ہمیشہ سینئر شعرا کرام کو موقع دیا جاتا ہے اور اس میں نوجوانوں کو آگے کیا گیا ہم ڈاکٹر ناہید کیانی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ دیگر شرکائے تقریب کا کہنا تھا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے دیار غیر میں اپنی نوجوان نسل کا ناطہ اس سے جوڑے رکھنے کے لیے ایسی تقریبات کا انعقاد ضروری ہے ۔مشاعرے ایک ایسی تقریب بن گئ ہے جہاں ہر مذہب،رنگ و نسل کے لوگ اکٹھے مل بیٹھتے ہیں ۔دنیا میں کوئ اور جگہ نہیں رہی جہاں کمیونٹی مل بیٹھے اور کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق پیدا کرنے میں ایسی تقریبات اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر عبد الشکور، محمد اظہر نے مشترکہ طور پر سر انجام دے جبکہ مہمانان خصوصی عمیر نجمی ، سید فاخر رضوی تھے ۔تقریب میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان ،کاروباری،سماجی اور کمیونٹی شخصیت عبدالغفار کے علاوہ تقریب میں سماجی سیاسی اور کمیونٹی شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور ڈاکٹر ناہید کیانی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر