مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آشٹن سنٹرل مسجد میں درس قرآن کریم ،محفل ذکر کا انعقاد، قاری زاہد شریف نے درس دیا
آشٹن :آشٹن سنٹرل مسجد میں درس قرآن کریم ،انسانیت کے حقوقِ اور محفل ذکر کا انعقاد ہوا جس میں نوجوانوں بڑوں اور ادھیڑ عمر کے افراد کے علاوہ صاحبزادہ اکرام الحق ۔ حاجی خالد بٹ -حاجی عبدالقیوم - وقاص قیوم - حاجی محمد آزرم -مرزا غظنفر -حاجی عبدالمجید -مرزا عابد حسین -محمد منیر مرزا نے خصوصی شرکت کی مولانا قاری زاہد شریف رضوی نے درس دیا۔ آخر میں چودھری ظفر کی خالہ کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔اس موقع پر مولانا قاری زاہد شریف کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کے مفہوم کو سمجھنے کے حوالہ سے محفل کا انعقاد کیا اور سورہ بقرہ کی چند اہم آیات جن کا تعلق نوجوان نسل اور خواتین اسلام کے ساتھ ہے بیان کی۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر نوجوان نسل باترجمہ پڑھے تو وہ گمراہی کے راستے کو چھوڑ کر قرآن مجید کے نور سے صراط مستقیم پر گامزن ہو گی ۔عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ قاری زاہد شریف دین اسلام کی سربلندی کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ مرزا غضنفر علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے قاری زاہد شریف سے قرآن کریم کی فہمی بارے جو کچھ سیکھا ہے اس سے پہلے آگاہی نہیں تھی اور موصوف معاشرتی مسائل بارے درس دینے پر توجہ دیتے ہیں اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی ہم اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں کیونکہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے۔ محفل ذکر و اذکار کے بعد شرکائے محفل کی تواضع لنگر سے کی گئی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر