مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی یاد میں پاکستان کلچرل سوسائیٹی کی تقریب، ڈاکٹر رشید کو خراج تحسین
لندن ... پاکستان کلچرل سوسائیٹی کو اعزاز حاصل ہے کہ یہ اپنے قومی اور اکابرین کے دن منانا نہیں بھولتی۔ برطانیہ جیسے ملک میں جہاں ہر شخص اپنی زندگی میں مگن ہے وہاں ڈاکٹر رشید اختر جیسی شخصیت آنے والی نسل کی آبیاری کیلئے دن رات مصروف عمل ہے۔ لندن کی والتھم فاریسٹ بارو کونسل کی مرکزی لائیبریری میں پاکستان کلچرل سوسائیٹی کے زیر اہتمام شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ معروف سکالر اور ماہر اقبالیات پروفیسر شریف بقا نے صدارت کی اور مئیر والتھم فاریسٹ کونسلر ندیم علی مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ سابق مئیر کونسلر مسعود احمد ، کونسلر احسان خان، کونسلرناہید اصغر اور کونسلرمحمد اصغر نے بھی خصوصی طور پرشرکت کی۔ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر رشید اختر نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ وطن عزیز پاکستان کے قیام کا خواب دکھانے والی شخصیت کیلئے منعقدہ تقریب میں آئے اور ملی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ صاحب صدر اورمجلس اقبال یوکے کے سربراہ پروفیسر شریف بقا نے اقبال کے فلسفے پر لیکچر دیا، نیوہیم کے سابق مئیر شیخ عبدالکریم، ایشیا لنک یو کے کے سربراہ ڈاکٹر شوکت نواز نے کہاکہ پاکستانی کمیونٹی کو علامہ اقبال پر فخر ہے جنہوں نے آزادی کا راستہ دکھایا اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ مقامی شعرا نے کلام سنایا اور سوسائٹی کو ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ بچوں نے علامہ اقبال کے کلام کے حوالے سے ٹیبلو پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔آخر میں میئر والتھم فاریسٹ کونسلر ندیم علی نے پاکستان کلچرل سوسائیٹی کے روح رواں ڈاکٹر رشید اختر کو پردیس میں دیس کی محبت سے بھرپور پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔