مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے وفد کی ممبر یورپی پارلیمنٹ جولی وارڈ سے ملاقات
مانچسٹر:جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے وفد کی ممبر یورپی پارلیمنٹ ایم ای پی جولی وارڈ سے ملاقات ، ملاقات میں یورپی پارلیمنٹ برسلزمیں دوروزہ کشمیر کانفرنس سمیت یورپ اور برطانیہ میں مستقبل کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔ ایم ای پی جولی وارڈ نے جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی ٹیم کے کام کو سراہتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مستقبل کے پروگرامات کے لیے ان کی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی ۔ چئیرمین راجہ نجابت حسین نے دیگر ٹیم کے ہمراہ ایم ای پی جولی وارڈ کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تعاون اور کوششوں پر کشمیر کا روایتی مشہور’’ شال ‘‘اور تحریک کی جانب سوینئر پیش کیا ۔ اس موقع پر ملاقات میں تحریک حق خود ارادیت برطانیہ کی چئیرپرسن کونسلر یاسمین ڈار ، تحریک کے سرپرست اعلیٰ سردار عبد الرحمن خان ،تحریک حق خود اردایت کی کشمیر کلچر پروگرامات کی کو آرڈینیٹر پامیلا اشرف ملک ، کلچر پروگرامات کی ممبر ز نغمانہ کنول شیخ ، ڈاکٹر فاسا اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر یک فروری سے 11فروری تک یکجہتی کشمیر ویک کے حوالے سے برطانیہ بھر میں سرگرمیوں پر غور و خوض کیا گیا ۔ اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کشمیر کے حوالے سے دیگر تنظیموں ، پاکستانی ہائی کمشنر اور قونصلیٹ کی جانب سے منعقدہ پروگرامات میں بھی بھرپورشرکت کی جائے گی ۔ چئیرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے بعد یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مؤثر سرگرمیوں کی ضرورت ہے ۔ یورپی پارلیمنٹ میں موجود فرینڈز آف کشمیر ممبران کی کوششوں اور محنتوں پر ہم نے کے شکر گزار ہیں ۔ یورپی پارلیمنٹ برسلز میں منعقد ہونے وال دو روزہ کشمیر کانفرنس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔ جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل برطانیہ میں جاری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ یورپ کو ہدف بنائے ہوئے ہے اور یورپ بھر میں دیگر متحرک تنظیموں اور فورمز کے ساتھ مل کرکام کو منظم اور مؤثر کیا جائے گا ۔ یورپی پارلیمنٹ میں یورپ بھر کے ممبران پارلیمنٹ کو فوکس کر کے ان کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کے لیے امادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ برطانوی پارلیمنٹ سے کشمیر پارلیمنٹری گروپ کی رپورٹ بھی اس طرح تسلسل کے ساتھ ہونے والے کوششوں اور محنتوں کا ثمر ہے اور ان شاء اللہ یورپی پارلیمنٹ سے بھی اس سلسلہ میں بھرپور محنت اور کوشش کے ساتھ کام کو آگے بڑھاتے ہوئے اس کے مثبت نتائج کی توقع ہے ۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر