مقبول خبریں
کاروباری شخصیات سید اسد علی ،احمد رضا کی مئیر کونسلر محمد زمان سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اولاد کو جبر، مار پیٹ سے راہ راست پر لا نا اسلامی تعلیمات کے منافی: پیر ابو مقصود مدنی
مانچسٹر:اسلام جبر کا نہیں محبت کا دین ہے،ہمارے پیارے نبی حضرت محمدؐ عظیم اخلاق کے پیکر تھے ہمیشہ شفقت سے پیش آتے اور کبھی بھی کسی سے اونچی آواز میں بات نہیں کی آج کے دور میں ہم نے آپؐ کے بتائے ہوئے راستے کو چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے ہمارے اندر عدم برداشت کا مادہ پیدا ہو گیا ہے ہم نے اپنی اولادوں کو تربیت دینے میں کوتاہی کی ہے اور انہیں جبر اور مار پیٹ سے راہ راست پر لانے کا راستہ اپناتے ہیں جو کہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اپنے بچے بچیوں کے ساتھ دوستانہ رویہ اپنانے اور انہیں پیار و محبت کے ساتھ سمجھانے سے وہ آپ کی بات سمجھ جائیں گے ان خیالات کا اظہار اسلامی تعلیمات اور تاریخی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے ادارہ نور السلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے معاشرے میں جنم لینے،معاشرتی برائیوں اور بد اخلاقی بارے بیان کرتے ہوئے میڈیا کے ذریعے عالم اقوام تک پہنچایا،ان کا مزید کہنا تھا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ مذہبی راہنما اور عالم دین بنیادی چیزوں کو عوام الناس تک نہیں پہنچاتے جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ خاوند کی خدمت کرنا بیوی پر لازم ہے لیکن آج کل اس کے برعکس ہے بیوی بچوں کو ایسی تعلیم دیتی ہے کہ وہ اپنے باپ کی عزت کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور اس سے بھی خرابیاں پیدا ہوتی ہیں خاوند اور بیوی ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں اگر بیوی خاوند کی حکم عدولی کرتی ہے تو دنیا اور آخرت میں جہنم کی آگ اس کے انتظار میں ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ خدارہ اپنے اندر برداشت،امن و محبت اور اخلاق کا مادہ پیدا کریں دنیا بھی آپ کی اور آخرت میں بھی اعلیٰ مقام پائیں گے میری دعا ہے کہ امت مسلمہ کے اندر اتحاد و اتفاق پیدا ہو دین اسلام کی سر بلندی ہو اور دنیا امن کا گہوارہ بنے۔آمین۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر