مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امرغور طلب رہیگا کہ اٹارنی جنرل نے ایسا کہاکیوں؟ کونسی مخالف قوتیں ایساکروا رہی ہیں:سجاد کریم
راچڈیل ... یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان کے چیئرمین سجاد کریم ایم ای پی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں آباد کمیونٹی کو صرف اٹارنی جنرل کے غلط بیان اور معافی پر ہی دھیان نہیں دینا چاہئے بلکہ ان عوامل کو تلاش کرنا چاہئے جن کی وجہ سے ایسا ہوا۔ نارتھ ویسٹ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار حاجی چوہدری پہلوان کی رہائش گاہ پر عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ کمیونٹی اجلاس میں ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے کہا کہ یہ امر بہت دیر تک غور طلب رہے گا کہاٹارنی جنرل ڈومینک گریو نے ایسا بیان کیوں اور کس کے کہنے پر دیا؟ اور اس سوال کو میری کمیونٹی ذہن میں رکھے کہ وہ کون سی قوتیں ہیں جو پاکستان کے در پہ آزار ہیں ؟ سجاد کریم نے برطانوی پارلیمنٹ میں اپنے دس سالہ دور کے حوالے سے ہونے والے معاملات اور اپنے کردار پر بھی روشنی ڈالی اورخاص طور پر پاکستان کے لئے حال ہی میں جی ایس پی پلس کے حوالے ہونے والی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ سکیم پاکستان کی معیشت کو مستحکم کر نے میں ممد و معاون ثابت ہوگی اور کئی لاکھ لوگوں کو روزگار بھی میسر آئیگا۔ حاضرین اجلاس نے مشترکہ طور پر اس امر کو سراہا کہ بر طانوی اٹارنی جنرل ڈومینک گریوکوپاکستانیوں کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر معافی مانگنی پڑی کیونکہ خود سجاد کریم نے میڈیا کے ذریعہ سخت احتجاج کیا تھا ۔ میزبان نمبردار چوہدری پہلوان اور دیگر شرکاء نے میٹنگ میں2014 ء میں ہونے والے یورپین الیکشن میں تیسری مرتبہ سجاد کریم کو منتخب کر کے یورپی پارلیمنٹ میں بھیجنے کا عزم کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔