مقبول خبریں
سیاسی ،سماجی کمیونٹی شخصیت بابو لالہ علی اصغر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے میٹنگ کا انعقاد
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کا کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کا آغاز ،10ستمبر کو پیش کی جائیگی
کافر کو جو مل جائے وہ کشمیر نہیں ہے!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
مانچسٹر:جموں و کشمیر کے تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چئیرمین و معروف کشمیری رہنماء راجہ نجا بت حسین کی اسلام آباد میں دورے کے دوران صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے الگ الگ ملاقاتیں ، صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات میں راجہ نجابت حسین برطانیہ و یورپ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور برطانوی و یورپی پارلیمنٹ میں لابنگ ، سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔راجہ نجابت حسین نے فروری کے مہینے میں برطانیہ و یورپ میں کانفرسز ، سیمینارز ، لابنگ پروگرامات کی تفصیل سے دونوں رہنماؤں کو آگاہ کیا ۔ اس موقع پر صدر اور وزیر اعظم کو راجہ نجابت حسین فروری میں برطانیہ و یورپ میں منعقد کیے جانے والے اہم پروگرامات میں شرکت کی دعوت دی اور ان کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا ۔ چئیرمین تحریک حق خود ارادیت نے صدر ،وزیر اعظم کو 5فروری لندن میں بڑے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی بھی اپیل کی ۔ اس موقع پر صدر سردار مسعود خان اور وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سفارتی سطح پر تارکین وطن کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں مقیم تارکین وطن تحریک آزادی کے بلا تنخواہ سپاہی ہیں ۔ برطانیہ و یورپ میں کی جانے والی کوششیں قابل تحسین ہیں ۔ برطانیہ و یورپی پارلیمنٹ کے ممبران ، پارلیمانی گروپس کی رپورٹس کشمیریوں کے لیے حوصلہ افزاء ہیں یقیناان رپورٹس کے لیے تارکین وطن کی ان تھک کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ برطانیہ و یورپ میں موجود تارکین وطن مزید متحرک کردار ادا کرتے ہوئے اپنے کشمیری بھائیوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کریں ۔ اس موقع پر چئیرمین تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل راجہ نجابت حسین نے کہا کہ سفارتی محاذ پر مسئلہ کشمیر کو ہر گام نئی جہت اور حکمت عملی سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ تارکین وطن اپنی بساط سے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ برطانیہ میں دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کشمیر کلچر کو متعارف کرانے کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں جس کے دورس نتائج ملیں گے ۔ سفارتی سطح پر بھارتی پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دے رہے ہیں ۔ برطانوی پارلیمانی گروپ کی رپورٹ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک بڑی پیش رفت ہے اور اس کے لیے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کی بلا تخصیص جدو جہد کا نتیجہ ہے ۔ یورپ کو بھی سرگرمیوں کا مرکز بناتے ہوئے یورپی پارلیمنٹ کو ہدف بنا رہے ہیں ۔ یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر کے ممبران کی کوششیں قابل تحسین ہیں ۔ ان شااللہ یورپی پارلیمنٹ میں بھی مسئلہ کشمیر کے لیے متحرک کردار ادا کیا جائے گا ۔ راجہ نجابت حسین نے بتایا کہ جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی ٹیم دن رات محنت سے کوشاں ہے کہ برطانیہ میں زیادہ سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ ، برطانیہ کی سیاسی پارٹیوں میں حق خود ارادیت کے لیے حمایت میں اضافہ کیا جائے ۔ برطانیہ میں متحرک کشمیری تنظیموں سے مل کر ہم اس مقصد میں کامیابی حاصل کریں گے ۔ دریں اثناء چئیرمین تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل راجہ نجابت حسین نے اسلام آباد میں وزرات خارجہ پاکستان کے حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور سفارتی سطح پر سرگرمیوں ، 5فرور ی لندن مظاہرے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ راجہ نجابت حسین نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے قائدین ،کشمیر یوتھ فور م کے ذمہ داران ، انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر