مقبول خبریں
چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے راجہ نجابت اورحریت رہنماء عبدالحمیدلون کی ملاقات
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
جے یو پی ایس کا بچوں کونمایاں کارکردگی پرایوارڈ دینا قابل ستائش ہے : مئیر کونسلر جاوید اقبال
اولڈہم:برطانیہ کے شہر اولڈہم میں بسنے والی ایشیائی کمیونٹی تمام شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے کے لیے مختلف تنظیمیں تقاریب کا انعقاد کر کے انکی کارکردگی کو سراہنے کے لیے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ شیلڈز اور دیگر انعامات سے نوازتی ہیں جس سے نوجوانوں کے اندر آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ جے یو پی ایس تنظیم جی سی ایس ای کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں بارہویں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا جسمیں مئیر اولڈہم کونسلر جاوید اقبال،ڈپٹی لیڈر کونسلر عبد الجبار، کونسلر بابرہ براؤنچ ،سالیسٹر منیرہ حسین، رضا ،نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی۔اس قابل فخر اور خوشی کے موقع پر مئیر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ جے یو پی ایس تنظیم نے بچوں کی جی سی ایس ای امتحانات میں نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ایوارڈ دیے جو قابل ستائش ہے اس سے دوسروں کو بھی ایسے کام کرنے کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ ڈپٹی لیڈر کونسلر عبد الجبار کا کہنا تھا کہ ہم نے ایوارڈ کی تقریب میں آکر بچوں کی حوصلہ افزائی کی ہے تاکہ وہ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کے لیے سخت محنت کریں ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ عمر کے اس حصہ میں ہمیں انکی ہر طرح کی راہنمائی کرنی چاہیے کیونکہ انہیں اس کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ سالیسٹر منیرہ حسین کا کہنا تھا کہ جن بچوں نے جی سی ایس ای کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا انکی کامیابی پر خوشی ہے ہم ہمیشہ بچوں کے بارے منفی باتیں سنتے ہیں یہاں آکر فخر محسوس ہو رہا ہے بچوں کی کامیابی میں انکی محنت اور والدین کی کاوشیں شامل ہیں۔ کونسلر بابرہ براؤنچ کا کہنا تھا کہ اس سال خصوصاً بچیوں کی کارکردگی سے انتہائی خوش ہوں ۔ اس سال جی سی ایس ای امتحانات میں تبدیلی کے باعث طالب علموں کے لیے کافی مشکلات بھی تھیں ۔اس موقع پر رضا اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچے کی والدہ حفظہ چوہدری نے اظہار خیال کیا۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر