مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
عمان ریسٹورنٹ کے مالک للو میاں کے بہترین شیف ایوارڈ جیتنے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد
اولڈہم فیلزورتھ:برطانیہ میں روایتی ایشیائی لذیذ کھانے انگریز اور دیگر کمیونیٹیز میں مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اور ہر سال بہترین شیف آف دی ایئر کے مقابلے ہوتے ہیں اور اس میں سے بہترین شیف کو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے ۔ نارتھ ویسٹ سے عمان ریسٹورنٹ کے مالک للو میاں نے بہترین شیف 2019 کا ایوارڈ جیت لیا اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جسمیں ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر انجیلا رائنر، ڈپٹی لیڈر اولڈہم کونسل عبد الجبار، آشٹن کونسلر ویمل چسکی اور مئیر اولڈہم کونسلر جاوید اقبال نے شرکت کی اور ایشیائی کمیونٹی کی برطانوی معاشرے میں معاشی خدمات کو سراہا ۔اس موقع پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ انجیلا رائنر کا کہنا تھا کہ عمان ریسٹورنٹ کے مالک محمد میاں نے کمیونٹی کے لیے بہت کام کیا اور ایشیائی کھانوں میں یہ ایک منفرد مقام رکھتے ہیں اسی وجہ سے انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا مجھے انکے ایوارڈ ملنے پر خوشی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر معیشت کے استحکام میں بھی انکا ایم کردار ادا ہے۔ مئیر کونسلر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ محمد میاں کے ایوارڈ ملنے پر دلی خوشی ہے۔ ڈپٹی لیڈر اولڈہم کونسلر عبد الجبار کا کہنا تھا کہ ہم یہاں محمد میاں کافی عرصہ سے اس کاروبار سے منسلک ہیں انکے اور خاندان کے لیے یہ قابل فخر کارنامہ ہے۔ ایوارڈ جیتنے والے محمد میاں کا کہنا تھا کہ انہیں سال 2018 کے لیے نارتھ ویسٹ کے بیسٹ چیف آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا ہے میں اپنے گاہکوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اتنی پزیرائی بخشی۔ کونسلر ویمل چسکی نے بھی مسرت کا اظہار کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر