مقبول خبریں
کاروباری شخصیات سید اسد علی ،احمد رضا کی مئیر کونسلر محمد زمان سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مدینہ مسجد ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر اولڈہم میں حفظ قرآن کریم کے سلسلہ میں دستاربندی کی محفل
اولڈہم:مدینہ مسجد ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر اولڈہم میں ہونہار طلبہ حافظ نعمان حسین مدنی ، حافظ عدیل اشتیاق اور حافظ شعیب آصف کی گریجویشن اور حفظ قرآن کریم کے سلسلہ میں دستاربندی کی ایک روح پرور اور ایمان افروز محفل کا انعقاد ہوا۔ نقابت کے فرائض مسجد کے امام محمد ظہور چشتی العزری النقشبندی نے سر انجام دے۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا سعادت مولانا حافظ محمد افضل کو نصیب ہوئی۔ بارگاہ رسالت میں گلدستہ نعت کے پھول صاحبزادہ محمد وقاص ، امام محمد ظہور، مولانا محمد حماد سیالوی نے پیش کیے۔ اس موقع پر ادارہ نور السلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے قرآن حفظ کرنے کا کارنامہ اساتذہ اور مسجد انتظامیہ کو جاتا ہے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ علم کا دیا جلنا چاہیئے ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو علم سے پیار ہے اور آپ صلعم نے علم سیکھنے کی بار بار تلقین کی ہے۔ پیر صابر شاہ کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں ہماری ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں والدین اور اساتذہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ مولانا قاری عبد الشکور قادری کا کہنا تھا کہ بچوں نے حفظ کی تکمیل کی اور وہ دو معاذوں پر لڑ رہے ہیں ایک دنیاوی تعلیم اور دوسری دینی ۔امام محمد ظہور چشتی کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ تمام مساجد بچوں کی تعلیم وتدریس دور حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔اس موقع پر قرآن پاک حفظ کرنے والے خوش نصیب نوجوانوں حافظ نعمان حسین مدنی، حافظ عدیل اشتیاق اور حافظ شعیب آصف نے خدا وند کریم کا شکر بجا لاتے ہوئے کہا کہ انکے مستقبل کے لیے یہ فائدہ مند ثابت ہو گی ۔ حافظ ماجد اور حافظ متین حسین نے قرآن کریم حفظ کرنے کے لیے ہمارے ساتھ سخت محنت کی۔محفل میں جید علماء کرام مولانا قاری محمد اسلم سیالوی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔حافظہ قرآن پاک کی دستار بندی کے ساتھ مولانا حافظ افضل خان کی مدینہ مسجد کے لیے گیارہ سالہ خدمات سر انجام دینے پر خصوصی دستاربندی کی گئ ۔ پیر سید صابر حسین شاہ نے امت مسلمہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے ساتھ مولانا محمد ایوب نقشبندی کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ شرکائے محفل کی تواضع روایتی لنگر سے کی گئی۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر