مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
کینسر کے مرض میں مبتلا بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے کی بیٹے کیساتھ تصویر وائرل
ممبئی:اداکارہ سونالی باندرے اس وقت کینسر جیسے مرض سے لڑ رہی ہیں وہ اپنے مرض کے بارے میں مداحوں کو ہر روز سوشل میڈیا پر بتاتی رہتی ہیں۔ اداکارہ نے اب ایک اور نئی پوسٹ شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹے رنویر کیساتھ موجود ہیں جبکہ وہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اس پوسٹ کے ذریعے اداکارہ نے بتایا ان کیلئے اپنے کینسر کا بیٹے کو بتانا کتنا مشکل تھا۔سونالی کے مطابق ان کا 12 سالہ بیٹا اس مشکل وقت میں ان کی طاقت بن چکا ہے ،انہوں نے لکھا 12 سال 11 ماہ اور 9 دن قبل جب تم اس دنیا میں آئے تو میری مکمل توجہ کا مرکز بن گئے اور جب مجھے اپنے کینسر کا معلوم ہوا تو سب سے بڑی مشکل یہ تھی کہ تمہیں اس کے بارے میں کیا اور کیسے بتایا جائے ،سونالی نے مزید لکھا کہ تم سے جھوٹ بولنے کے بجائے میں نے اور گولڈی (شوہر)نے فیصلہ کیا کہ ہم ایمانداری سے تمہیں سب بتائیں گے ،میرے بیٹے نے اس خبر کو بہت سمجھداری سے سنا اور اب وہ میری مثبت سوچ کی وجہ سے میری طاقت بن چکا ہے ، کبھی تو وہ میرا کردار اپناتے ہوئے مجھے بتاتا ہے کہ اب کیا کرنا چاہیے ۔